ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جی20 نے پروٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کے خلاف عہد ترک کر دیا

جی20 نے پروٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کے خلاف عہد ترک کر دیا

Sun, 19 Mar 2017 22:19:54    S.O. News Service

واشنگٹن19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیاکی بڑی ترین معیشت والے ممالک نے امریکہ کی جانب سے مخالفت کے بعدپروٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے کا عہد ترک کر دیاہے۔جی 20 وزرا نے دو روزہ ملاقات کے دوران تنظیم کی جانب سے ماضی میں اہم پالیسی فری ٹریڈ کو فروغ دینے کی تجدید نہیں کی۔گذشتہ سال تنظیم نے تمام طرح کے پروٹیکشنزم کی مخالف کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعدسے وہ ’امریکہ پہلے‘ کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ان کی پالیسیوں میں ان کمپنیوں پر جرمانے شامل ہیں جو اپنی مصنوعات امریکہ سے باہر تیار کرتی ہیں۔جی 20 کے اجلاس کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ سٹیوو نیوچن کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے جی 20 مراسلے کے الفاظ تبدیل کروانے کی خواہش پر زیادہ غور نہیں کر رہے کیونکہ جو ان مراسلوں میں پہلے کہا جاتا تھا وہ اب غیر ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ امریکہ فری تجارت میں یقین رکھتا ہے مگر امریکہ متوازن تجارت چاہتا ہے۔جی 20 کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مراسلے میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوششوں کا ذکر بھی نہیں کیا گیا ہے۔ادھر صدر ٹرمپ پہلے ہی موسمیاتی تبدیلی کے روک تھام کے پروگراموں کی فنڈنگ میں کمی کا اعلان کر چکے ہیں۔فرانسیسی وزیرِ خزانہ نے اس موقعے پر کہا ہے کہ ان دونوں پالیسیوں کو مراسلے سے نکال دینا افسوس ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ ہم عالمی سطح پر اتنی اہم ترجیحات کے بارے میں تسلی بخش نتائج تک نہیں پہنچ سکے اور جن کے بارے میں فرانس چاہیا ہے کہ جی 20 اہم اقدامات کرے۔‘
 


Share: